اور (اے نبی) ! ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب [25] کھانا کھاتے اور بازروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لئے آزمائش [26] کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ تو کیا (اے مسلمانو) ! تم کفار کے [27] (طعن و تشنیع پر) صبر کرو گے؟ اور آپ کا پروردگار سب کچھ دیکھ رہا ہے [28] ۔