فهرس الكتاب

الصفحة 5212 من 6348

تمہارے لئے ابراہیم اور اس کے ساتھیوں میں ایک اچھا نمونہ [8] ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے صاف کہہ دیا کہ:''ہم تم سے قطعی بیزار ہیں اور ان سے بھی جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے ہو۔ ہم تمہارے (دین کے) منکر ہیں۔ اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دشمنی اور بیر پیدا ہوچکا تاآنکہ تم اللہ اکیلے پر ایمان لے آؤ'' مگر ابراہیم [9] کا اپنے باپ سے یہ کہنا: (اس سے مستثنیٰ ہے) کہ میں تیرے لئے (اللہ سے) معافی کی درخواست کروں گا حالانکہ میں تیرے لیے اللہ کے سامنے کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا [10] ۔''اے ہمارے پروردگار! ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا اور تیری طرف ہی رجوع [11] کیا اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت