اور جب ان (کافروں) پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں جو ہم سے ملنے کی توقع [22] نہیں رکھتے تو کہتے ہیں: ''اس قرآن کے سوا کوئی اور قرآن لاؤ یا اس میں [23] تبدیلی کردو'' آپ ان سے کہئے: ''مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں تبدیلی [24] کر دوں۔ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں''