اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک [63] نہ بناؤ۔ والدین سے اچھا سلوک کرو [64] نیز قریبی رشتہ داروں، یتیموں [65] مسکینوں، رشتہ دار ہمسائے، اجنبی ہمسائے [66] اپنے ہم نشین اور مسافر [67] ان سب سے اچھا سلوک کرو، نیز ان لونڈی [68] غلاموں سے بھی جو تمہارے قبضہ میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ یقینًا مغرور [] اور خود پسند بننے والے کو پسند نہیں کرتا