اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے یہ دعا کی کہ: ''اے میرے پروردگار! اس جگہ کو امن کا شہر [154] بنا دے۔ اور اس کے رہنے والوں میں سے جو کوئی اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان لائیں انہیں پھلوں کا رزق عطا فرما۔'' اللہ تعالیٰ نے جواب دیا: ''اور جو کوئی کفر کرے گا تو اس چند روزہ زندگی کا سامان تو میں اسے [155] بھی دوں گا مگر آخرت میں اسے دوزخ کے عذاب کی طرف دھکیل دوں گا اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔''