اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمانداروں سے کہیں گے:''ہماری طرف دیکھو [20] تاکہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرسکیں'' انہیں کہا جائے گا: پیچھے چلے [21] جاؤ اور نور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ [22] ہوگا اس دروازے کے اندر تو رحمت ہوگی اور باہر عذاب ہوگا۔