(وہ مومن) توبہ کرنے والے [125] ، عبادت گزار، حمد کرنے والے، روزہ دار [126] رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کام کا حکم دینے والے [127] برے کام سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کی حفاظت [128] کرنے والے ہوتے ہیں (جو اللہ سے یہ سودا کرتے ہیں) اور ایسے مومنوں کو آپ خوشخبری دے دیجئے