(مسلمانو) ! تم اہل کتاب سے یوں کہو کہ: ''ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر جو ہم پر اتارا گیا ہے اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد پر اتارا گیا تھا۔ اور اس وحی و ہدایت پر بھی جو موسیٰ، عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے دی گئی تھی۔ ہم ان انبیاء میں سے کسی میں تفریق [168] نہیں کرتے اور ہم تو اسی (ایک اللہ) کے فرمانبردار ہیں۔''