بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر بہت بڑا احسان [158۔ 1] کیا ہے کہ ان کے درمیان [159] انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا جو ان پر اللہ کی آیات پڑھتا، ان (کی زندگیوں) کو سنوارتا اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم [160] دیتا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے یہی لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے