1006 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَعَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ لَيْثٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ, قَالَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ: أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ، أَوْ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ . زَادَ فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ فِي الصَّلَاةِ . -يَعْنِي: فِي السُّبْحَةِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " کیا تم اس بات سے عاجز ہو کہ ( فرضوں کے بعد ) آگے ، پیچھے یا دائیں ، بائیں ہو جاؤ ، یعنی نفل پڑھنے کے لیے ۔ "
مقصد یہ ہے کہ جس جگہ فرض پڑھے ہوں نفل پڑھنے کے لئے وہاں سے کسی قدر جگہ بدل لینی چاہیے۔