2827 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ؟ فَقَالَ: >كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْكُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ, فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ
سیدنا ابوسعید ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پیٹ کے بچے کے متعلق سوال کیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " اگر چاہو تو کھا لو ۔ " مسدد کے الفاظ میں یوں ہے کہ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم کوئی اونٹنی ، گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں تو اس کے پیٹ سے بچہ نکل آتا ہے ، کیا ہم اسے کھا لیں یا پھینک دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " اگر چاہو تو کھا لو ۔ بلاشبہ اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی اس کے لیے ذبح ہے ۔