1911 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ الضَّبِّىُّ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ وَالْفَجْرَ يَوْمَ عَرَفَةَ بِمِنًى
سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ترویہ کے روز ( یعنی آٹھویں ذی الحجہ کو ) ظہر کی نماز اور عرفہ کے روز ( نویں ذی الحجہ کو ) فجر کی نماز منیٰ میں پڑھی تھی ۔