فهرس الكتاب

الصفحة 3877 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: حلق کی تکلیف کا علاج انگلی سے گلے اٹھا کر کرنا

3877 حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ وَحَامِدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لِي قَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْعُذْرَةِ فَقَالَ عَلَامَ تَدْغَرْنَ أَوْلَادَكُنَّ بِهَذَا الْعِلَاقِ عَلَيْكُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ يُسْعَطُ مِنْ الْعُذْرَةِ وَيُلَدُّ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي بِالْعُودِ الْقُسْطَ

سیدہ ام قیس بنت مخصن ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں اپنے بیٹے کو لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ۔ ( چونکہ اس کے حلق میں تکلیف تھی تو ) میں نے اس کے لٹکے ہوئے گلے انگلی سے اوپر کیے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " تم اپنے بچوں کے گلے لٹکنے کا علاج انگلی سے کیوں کرتی ہو ؟ عود ہندی اختیار کر لو ' اس میں سات بیماریوں کی شفاء ہے ۔ ان میں سے ایک " ذات الجنب " ( پہلو کا درد بھی ) ہے ( جس میں یہ مفید ہے ) حلق کی تکلیف میں اسے ناک میں ٹپکایا جاتا ہے اور پہلو کے درد میں پانی کے ساتھ کھلایا جاتا ہے ۔ " امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عود سے مراد قسط ہے ۔

بچوں کو بالعموم کوا گرنے یا گلے پڑنے کی تکلیف ہو تی رہتی ہے۔ طبِ نبوی میں اسکا علاج قسط ہے۔ قسط کو ہندی میں کٹ اور لاطینی میں اسے (Costas Arabicus) کہتے ہیں۔ یہ نہایت خوشبودار اور چویل بوٹی کی جڑ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت