فهرس الكتاب

الصفحة 5156 من 5274

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل

باب: غلاموں کا خاص خیال رکھنے کا بیان

5156 حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أُمِّ مُوسَى عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ كَانَ آخِرُ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ اتَّقُوا اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ

سیدنا علی ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی آخری بات یہی تھی نماز ! نماز ! اور اپنے غلاموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا ۔

۔ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سندا ضعیف قرار دیا ہے۔لیکن دیگر محققین مثلا شیخ البانیرحمۃ اللہ علیہ الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند امام احمد کے محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔محققین کی اس تفصیلی بحث سے تصیح حدیث کی رائے ہی اقرب الی الصواب محسوس ہوتی ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔ (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند امام احمد 209/19۔210 ۔حدیث 12169) 2۔غلام خادم اور نوکر بھی مسلمان معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔واجب ہے کہ انسان صاحب ایمان ہونے کے ناطے ان کا خاص خیال رکھے ان کی اہانت کرنا یا انہیں ان کی ہمت سے بڑھ کر تکلیف دینا قطعًا جائز نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت