3179 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ
سیدنا سالم اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ) سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ ، ابوبکر اور عمر ؓ کو دیکھا کہ یہ لوگ جنازہ کے آگے آگے چلتے تھے ۔
حسب احوال میت کے آگے آگے پیدل چلنا جائز ہے۔اس میں میت کی کوئی بے ادبی نہیں ہوتی۔