فهرس الكتاب

الصفحة 5228 من 5274

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب

باب: کوئی دوسرے کو یوں دعا دے''اللہ تمہاری حفاظت کرے''

5228 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ فَعَطِشُوا فَانْطَلَقَ سَرْعَانُ النَّاسِ فَلَزِمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ فَقَالَ حَفِظَكَ اللَّهُ بِمَا حَفِظْتَ بِهِ نَبِيَّهُ

سیدنا ابوقتادہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے کہ صحابہ کرام ؓم کو پیاس نے ستایا تو جلد باز لوگ آگے بڑھ گئے اور میں اس رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ رہا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " اللہ تیری حفاظت کرے جیسے تو نے اس کے نبی کی حفاظت کی ۔ "

یہ مفصل حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے (صحیح مسلم ،المساجد،حدیث281) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس کی حفاظت پر آپ کی طرف سے دعاملی ہے تو امید رکھنی چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہو ئی شریعت اور آپ کی احادیث کی حفاظت پر یہ بھی فضلیت مل سکتی ہے جیسے کہ دوسری حدیث میں صراحت سے آیاہے اللہ خوش وخرم رکھے اس بندے کو جس نے میری بات سنی ،اسے یاد رکھااور اسی طرح آگے پہنچا دیا جس طرح کہ اسے سنا ۔

یہ مفصل حدیث صحیح مسلم میں موجود ہے (صحیح مسلم ،المساجد،حدیث281) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس کی حفاظت پر آپ کی طرف سے دعاملی ہے تو امید رکھنی چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہو ئی شریعت اور آپ کی احادیث کی حفاظت پر یہ بھی فضلیت مل سکتی ہے جیسے کہ دوسری حدیث میں صراحت سے آیاہے اللہ خوش وخرم رکھے اس بندے کو جس نے میری بات سنی ،اسے یاد رکھااور اسی طرح آگے پہنچا دیا جس طرح کہ اسے سنا ۔ (جامع الترمذی'العلم'حدیث:2658)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت