فهرس الكتاب

الصفحة 1386 من 5274

کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل

باب: ستائیسویں رات کے لیلۃالقدر ہونے کا بیان

1386 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّهُ سَمِعَ مُطَرِّفًا عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ قَالَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ؓ ، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " ستائیسویں کی رات شب قدر ہے ۔ "

امام شافعی رحمۃ للہ وغیرہ کہتے ہیں۔کہ جن مختلف راتوں میں لیلۃ القدر ہونے کا زکر ہے۔وہ ہمیشہ کےلئے نہیں ہیں۔بلکہ یہ حسب حال سوالوں کے جوابات تھے۔مثلا وہ کہتے ہیں کہ کیاہم اسے فلاں رات میں تلاش کریں۔؟آپ فرماتے ہیں۔ہاں! فلاں رات میں تلاش کرو۔واللہ اعلم۔اور جس نے جو سنا اسی کاقائل رہا۔اور ستایئسیویں رات کےشب قدر ہونے کے قائلین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ (عون المعبود)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت