2351 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ هِشَامٍ الْمَعْنَى قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا جَاءَ اللَّيْلُ مِنْ هَا هُنَا، وَذَهَبَ النَّهَارُ مِنْ هَا هُنَا-، زَادَ مُسَدَّدٌ وَغَابَتِ الشَّمْسُ, فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ.
جناب عاصم اپنے والد سیدنا عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " جب ادھر سے رات آ جائے ( مشرق کی جانب سے ) اور ادھر سے دن چلا جائے ( مغرب سے ) ۔ " مسدد نے مزید کہا: " اور سورج غروب ہو جائے تو روزے دار کے لیے افطار کا وقت ہو گیا ۔ "