فهرس الكتاب

الصفحة 2870 من 5274

کتاب: وصیت کے احکام و مسائل

باب: وارث کے لیے وصیت

2870 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ

سیدنا ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا " بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق دے دیا ہے ۔ پس وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں ۔ "

تاہم وارث اپنی طرف سے کسی ایک کو ثلث ایک بٹا تین تک دے دیں تو اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت