فهرس الكتاب

الصفحة 5195 من 5274

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب

باب: سلام کس طرح کہے ؟

5195 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرٌ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ فَقَالَ عِشْرُونَ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ فَقَالَ ثَلَاثُونَ.

سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: السلام علیکم آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا دس ۔ پھر دوسرا آدمی آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم ورحمتہ اﷲ آپ ﷺ نے اس کو جواب دیا اور وہ بیٹھ گیا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا بیس ۔ پھر ایک اور آیا تو اس نے کہا: السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ آپ ﷺ نے اس کا جواب عنایت فرمایا اور وہ بیٹھ گیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا تیس ۔

سلام کے ہر کلمہ پر دس نیکیاں ملتی ہیں ،کو صرف (السلام علیکم ) کہے اسے دس ،جو اس پر (ورحمتہ اللہ ) کا اضافہ کرے اس بیس اور جو (وبرکاتہ) کا کلمہ بھی ملائے اسے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت