3830 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ الْأَعْوَرِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ فَوَضَعَ عَلَيْهَا تَمْرَةً وَقَالَ هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے جَو کی روٹی کا ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھی اور فرمایا " یہ اس کا سالن ہے ۔"
فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔البتہ جن علاقوں میں کھجور باکثرت ہوتی ہے۔وہاں لوگ اس کے ساتھ بلاتکلف روٹی کھاتے ہیں۔رسول اللہ ﷺ تکلفات سے کوسوں دور تھے۔