902 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اشْتَكَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْهِمْ إِذَا انْفَرَجُوا فَقَالَ اسْتَعِينُوا بِالرُّكَبِ
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓم نے نبی کریم ﷺ سے شکایت کی کہ جب وہ سجدے میں اپنے بازؤوں کو کھلے کرتے ہیں تو اس سے بہت مشقت ہوتی ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا " اپنے گھٹنوں سے مدد لے لیا کرو ۔ "
بیمار اورضعیف کے لئے سجدوں میں رانوں کا سہارا لینامباح ہے۔کیونکہ وہ معذورہوتا ہے۔