1112 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا قُلْتَ: أَنْصِتْ -وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ- فَقَدْ لَغَوْتَ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا " جب تم یہ کہو کہ خاموش ہو جاؤ اور امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو کام کیا " ۔
خطبہ کے دوران میں خطیب کو سننا چاہیے۔اور اس کے زمے ہے کہ لوگوں پر نظر رکھے۔اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دے۔کسی کوخاموش کرانا اگرچہ امر بالمعروف ہے مگر سامع کو اس کی بھی اجازت نہیں۔الا یہ کہ خطیب کا اس طرف خیال نہ ہو یا غفلت کرے۔تو اشارے سے اس کو خاموش کرادے اگراشار ہ نہ سمجھتا ہو تو ازحد مختصر الفاظ سے منع کردے۔ (کذا فی عون المعبود)