فهرس الكتاب

الصفحة 708 من 5274

کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی

باب: امام کا سترہ اس کے پیچھے والوں کا بھی سترہ ہوتا ہے

708 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ هَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةِ أَذَاخِرَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ يَعْنِي فَصَلَّى إِلَى جِدَارٍ فَاتَّخَذَهُ قِبْلَةً وَنَحْنُ خَلْفَهُ فَجَاءَتْ بَهْمَةٌ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَا زَالَ يُدَارِئُهَا حَتَّى لَصَقَ بَطْنَهُ بِالْجِدَارِ وَمَرَّتْ مِنْ وَرَائِهِ أَوْ كَمَا قَالَ مُسَدَّدٌ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد ( شعیب ) سے ، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقام " ثنیہ اذاخر " میں پڑاؤ کیا ۔ نماز کا وقت ہو گیا تو آپ ﷺ نے ایک دیوار کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی اور ہم آپ ﷺ کے پیچھے تھے ۔ بکری کا ایک بچہ آیا اور آپ ﷺ کے آگے سے گزرنے لگا ، مگر آپ ﷺ اسے روکتے رہے ، حتیٰ کہ آپ ﷺ کا پیٹ دیوار سے جا لگا اور وہ بچہ آپ ﷺ کے پیچھے سے گزر گیا ۔ مسدد کے الفاظ یہی تھے یا اسی طرح کے قریب ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت