1817 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُلَبِّي الْمُعْتَمِرُ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَهَمَّامٌ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا
سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ فرمایا " عمرہ کرنے والا حجر اسود کو ہاتھ لگانے ( یا بوسہ دینے ) تک تلبیہ کہتا رہے ۔ " امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدالملک بن ابی سلیمان اور ہمام نے عطاء سے انہوں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے موقوف روایت کیا ہے ۔
یہ روایت مرفوع نہیں موقوف ہی صحیح ہےاو رحکم اور عمل اسی پر ہے کہ عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرنے تک تلبیہ ہے اس کےبعد نہیں ۔