3198 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَقَالَ إِنَّهَا مِنْ السُّنَّةِ
سیدنا طلحہ بن عبداللہ بن عوف بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس ؓ کے ساتھ ایک جنازہ پڑھا تو انہوں نے سورۃ فاتحہ کی قرآت کی اور کہا: یہ سنت ہے ۔
1۔ صحابی کا یہ کہنا کہ یہ سنت ہے۔ مرفوع حدیث کے معنی میں ہوتا ہے۔اس کا کوئی تعلق صحابی کے قیاس یا اجتہاد سے نہیں ہوتا۔2۔پہلی تکبیرکے بعد قراءت فاتحہ ہونی چاہیے۔3۔اس حدیث میں جنازہ جہری آواز سے پڑھنے کی بھی دلیل ہے۔