194 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوُضُوءُ مِمَّا أَنْضَجَتِ النَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " جو چیز آگ سے پکی ہو ( اس کے استعمال سے ) وضو لازم ہے ۔ "
آگ پر پکی چیزوں سےوضوابتدائےاسلام کاحکم تھاجوکہ منسوخ ہوگیاجیسےکہ اوپرکی حدیث میں مذکورہے۔