3261 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَقَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَقَدْ اسْتَثْنَى
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ، نبی کریم ﷺ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ " جس نے قسم کھائی اور پھر «إن شاء الله» کہہ دیا تو اس نے استثناء کر لیا ۔ "