355 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَغَرُّ عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدِّهِ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدُ الْإِسْلَامَ فَأَمَرَنِي أَنْ أَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ
جناب حلیفہ بن حصین اپنے دادا سیدنا قیس بن عاصم ؓ سے روایت کرتے ہیں کہمیں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا ، میں اسلام قبول کرنا چاہتا تھا ۔ تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں غسل کروں اور پانی میں بیری کے پتے ملے ہوئے ہوں ۔
اسلام قبول کرنے والے نومسلم کےلیے غسل واجب ہے۔ (عون المعبود) ۔