فهرس الكتاب

الصفحة 171 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھنا؟

171 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْبَجَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدٌ هُوَ أَبُو أَسَدِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ الْوُضُوءِ فَقَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَكُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ

جناب عمرو بن عامر بجلی یعنی ابو اسد محمد بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ ہر نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے ، جبکہ ہم ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھ لیا کرتے تھے ۔

توضیح: اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ ہر نماز کےلیے تازہ وضو کیا کرتے تھے تو یہ آپ کا غالب معمول تھا ورنہ بعض مواقع پر آپ نے بھی ایک ہی وضو سے متعدد نمازیں پڑھی ہیں جیسا کہ اگلی روایت سے بھی واضح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت