1419 حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الطَّالْقَانِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَتَكِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، ان کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے: " وتر حق ہے ، جو وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۔ وتر حق ہے ، جو وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۔ وتر حق ہے ، جو وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ۔ "
'' ہم میں سے نہیں '' کا مطلب ہے ، ہماری سنت اور طریقے پر نہیں۔