205 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ عِيسَى بْنِ حِطَّانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ, فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيُعِدِ الصَّلَاةَ
سیدنا علی بن طلق ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " نماز کے دوران میں جو کوئی پھسکی مارے ( یعنی بغیر آواز کے اس کے مقعد سے ہوا خارج ہو ) تو چاہیئے کہ وہ ( نماز چھوڑ کر ) چلا جائے ، وضو کرے اور نماز دہرائے ۔ "