فهرس الكتاب

الصفحة 3163 من 5274

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: میت کو بوسہ دینا

3163 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَهُوَ مَيِّتٌ حَتَّى رَأَيْتُ الدُّمُوعَ تَسِيلُ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سیدنا عثمان بن مظعون ؓ کو بوسہ دیا جبکہ وہ فوت ہو گئے تھے ' میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کے آنسو بہہ رہے تھے ۔

مسلمان کبھی بھی نجس نہیں ہوتا۔زندگی میں نہ موت کے بعد اور اپنی محبوب میت کو بوسہ دینا کسی طرح معیوب نہیں ہے۔اور اس کے غم میں آنسئووں کا نکل آنا ایک فطری بات ہے۔اس میں کوئی حرج نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت