2605 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ ابْنِ مَالِكٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ فِي سَفَرٍ إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ.
سیدنا کعب بن مالک ؓ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ بہت کم ایسے ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ جمعرات کے علاوہ کسی اور دن سفر کے لیے نکلتے ۔
دن سب اللہ کے ہیں مگر جمعرات کو اہمیت حاصل ہےکہ اس روز اللہ کے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں۔