فهرس الكتاب

الصفحة 3878 من 5274

کتاب: علاج کے احکام و مسائل

باب: سرمے کا بیان

3878 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمْ الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ وَإِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ

سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " کپڑے سفید پہنا کرو ، یہ تمہارے سے لباسوں میں بہتر لباس ہے ۔ اسی میں اپنی میتوں کو کفن دیا کرو اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا اور پلکوں کے بال اگاتا ہے ۔ "

اثمد خاص اصفہانی سرمہ ہےجو سرخی مائل ہو تا ہےاور حجاز میں ملتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت