2920 حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَهَلَّ الْمَوْلُودُورّث
سیدنا ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " ( نو مولود ) بچہ جب آواز بلند کرے تو وارث ہو گا ۔ "
نومولود میں سانس لینے حرکت کرنے چھینک مارنے یا رونے وغیرہ سے جب ثابت ہوجائے کہ وہ زندہ تھا تو اسے شرعا ً وراثت کا حق ملے گا۔