3196 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْهِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ
جناب شعبی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک تازہ بنی ہوئی قبر کے پاس سے گزرے ، تو صحابہ نے اس پر صف بنائی ( جنازہ پڑھا گیا ) اور آپ ﷺ نے اس پر چار تکبیریں کہیں ۔ ابواسحٰق کہتے ہیں: میں نے شعبی ؓ سے پوچھا کہ آپ کو یہ کس نے بیان کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ثقہ ( قابل اعتماد ) شخصیت نے جو اس جنازے میں حاضر تھی یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ ۔