1409 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ ص مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِيهَا
عکرمہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ سورۃ ص کا سجدہ واجبی سجدوں میں سے نہیں ہے ، جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ اس میں سجدہ کرتے تھے ۔