3383 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَفَعَهُ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ أَنَا ثَالِثُ الشَّرِيكَيْنِ مَا لَمْ يَخُنْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَإِذَا خَانَهُ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِهِمَا
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے مرفوعًا بیان کیا " اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے میں دو شریکوں ( ساجھے داروں ) کا تیسرا ہوں جب تک ان میں کوئی ایک دوسرے کی خیانت نہ کرے ۔ جب کوئی خیانت کرتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں ۔ "
اس کے علاوہ دیگر روایات سے بھی شراکت داری اور اس میں امانت اوردیانت کی تاکیدواہمیت ثابت ہے ۔اور اللہ تعالیٰ کا درمیان سے نکل جانا بطور استعارہ کے ہے۔یعنی برکت اٹھ جاتی ہے۔اور رزین کی روایت کے مطابق شیطان ان کے درمیان داخل ہوجاتاہے۔ (عون المعبود)