2811 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِالْمُصَلَّى، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنی قربانی عید گاہ ہی میں ذبح کیا کرتے تھے اور سیدنا ابن عمر ؓ کا بھی یہی عمل تھا ۔
مستحب یہی ہے کہ امام بالخصوص عید گاہ میں قربانی کرے۔تاکہ دوسرے لوگوں کوترغیب ہو۔