فهرس الكتاب

الصفحة 3674 من 5274

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

باب: اگر کوئی شراب بنانے کی غرض سے انگور نچوڑے

3674 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَاهُمْ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا وَبَائِعَهَا وَمُبْتَاعَهَا وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اللہ تعالیٰ نے شراب ' اس کے پینے والے ' پلانے والے ' بیچنے والے ' خریدنے والے ' انگور نچوڑنے والے ' نچڑوانے والے ' اس کے اٹھانے والے اور جس کی طرف اٹھائی جا رہی ہو ' ان سب پر لعنت کی ہے ۔ "

فائدہ۔باغ والے اور تاجر کواگر معلوم ہو کہ خریدار لوگ ان انگوروں وغیرہ سے شراب بنایئں گے تو ان کو فروخت کرنا یا کسی اورطرح سے معاون بننا جائز نہیں اللہ کا فرمان ہے۔ (وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ) (المائدہ۔2) ترجمہ۔گناہ اور تعدی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیا کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت