فهرس الكتاب

الصفحة 1951 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: منٰی میں پڑاؤ کرنے کا بیان

1951 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَهُمْ

عبدالرحمٰن بن معاذ ؓ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا " مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں ۔ " اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا ۔ " اور انصار یہاں پڑاؤ کریں ۔ " اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا ۔ " اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں ۔ "

یہ مقامات منی کی مسجد خیف سے قبلہ کی طرف دائیں اوربائیں مراد ہیں ۔جیسے کہ آئندہ حدیث نمبر 1957میں آرہا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت