فهرس الكتاب

الصفحة 4532 من 5274

کتاب: دیتوں کا بیان

باب: اگر کوئی شخص کسی غیر کو اپنی بیوی کے پاس پائے تو کیا اسے قتل کر دے؟

4532 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قَالَ سَعْدٌ بَلَى وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِالْحَقِّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَعُوا إِلَى مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ إِلَى مَا يَقُولُ سَعْدٌ

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ ؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو دیکھے تو کیا اسے قتل کر ڈالے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " نہیں ۔ " سیدنا سعد ؓ بولے: کیوں نہیں ، قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ عزت دی ! نبی کریم ﷺ نے فرمایا " اپنے سردار کی بات سنو ، کیا کہہ رہا ہے ۔ " عبدالوہاب کی روایت میں ہے " سنو سعد کیا کہہ رہا ہے ۔ " ( یعنی بہت ہی غیرت مند ہیں ۔ )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت