فهرس الكتاب

الصفحة 3279 من 5274

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

باب: کفارہ میں کون سا صاع معتبر ہے

3279 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبٍ بِنْتِ ذُؤَيْبِ بْنِ قَيْسٍ الْمُزَنِيَّةِ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْهُمْ مِنْ أَسْلَمَ ثُمَّ كَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَخٍ لِصَفِيَّةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ حَرْمَلَةَ فَوَهَبَتْ لَنَا أُمُّ حَبِيبٍ صَاعًا حَدَّثَتْنَا عَنْ ابْنِ أَخِي صَفِيَّةَ عَنْ صَفِيَّةَ أَنَّهُ صَاعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَسٌ فَجَرَّبْتُهُ أَوْ قَالَ فَحَزَرْتُهُ فَوَجَدْتُهُ مُدَّيْنِ وَنِصْفًا بِمُدِّ هِشَامٍ

جناب عبدالرحمٰن بن حرملہ ' ام حبیب بنت ذؤیب بن قیس مزنیہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ ام حبیب پہلے بنو اسلم کے ایک شخص کی زوجیت میں تھیں ۔ بعد ازاں ام المؤمنین سیدہ صفیہ ؓا کے بھتیجے کے نکاح میں آئیں ۔ ابن حرملہ نے کہا: ام حبیب نے ہمیں ایک پیمانہ صاع ہدیہ دیا اور بتایا کہ اس کے شوہر ( ام المؤمنین صفیہ ؓا کے بھتیجے ) نے سیدہ صفیہ ؓا سے نقل کیا کہ یہ صاع نبی کریم ﷺ کا تھا ۔ ( راوی حدیث ) جناب انس بن عیاض کہتے ہیں کہ پھر میں نے اس صاع کو ماپا تو ( اس دور کے اموی پیمانے ) ہشام بن عبدالملک بن مروان کے پیمانے کے مطابق اڑھائی مد کے برابر پایا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت