617 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَبَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَضَى الْإِمَامُ الصَّلَاةَ وَقَعَدَ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ وَمَنْ كَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَتَمَّ الصَّلَاةَ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " امام نے جب نماز پوری کر لی ہو اور ( آخری ) قعدہ میں بیٹھ گیا ہو اور کلام کرنے ( یعنی سلام پھیرنے ) سے پہلے ہی بے وضو ہو جائے تو اس کی نماز ہو گئی اور اس کے مقتدیوں کی بھی جنہوں نے نماز پوری پڑھی ہو ، نماز کامل ہو گی ۔ "
یہ روایت سندًا ضعیف ہے،اس لےقابل حجت نہیں ۔صحیح احادیث سےثابت ہےکہ تشہد اور سلام واجب ہے۔اس لیے امام مقتدی کاسلام سےپہلے وضو ٹوٹ جائے تو نماز دہرائے ،اسلام کےوجوب کےلیے درج ذیل حدیث دلیل ہے۔