187 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( ایک بار ) بکری کا گوشت تناول فرمایا اور وہ دستی ( شانے ) کا گوشت تھا ، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔
اس مسئلےکاپس منظریہ ہےکہ ابتدائےاسلام میں آگ پرپکی چیزاستعمال کرنےسےوضوکرنےکاحکم تھاتوجوبعد میں منسوخ ہوگیا'مگرکچھ لوگوں کومنسوخ ہونےکاعلم نہ ہوسکااوروہ بد ستوروضوکرنےکےقائل رہے۔