فهرس الكتاب

الصفحة 3359 من 5274

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

باب: کھجور کے تازہ پھل کو خشک کھجور کے بدلے بیچنا

3359 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ أَيُّهُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ نَحْوَ مَالِكٍ

جناب زید ابوعیاش نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ سے سوال کیا کہ سفید گندم کو سلت ( جَو کی ایک قسم ) کے بدلے بیچنا کیسا ہے ؟ سیدنا سعد ؓ نے پوچھا: ان میں سے افضل کون سا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ سفید گندم ۔ تو انہوں نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ خشک کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے بیچنا کیسا ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " کیا بھلا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے ؟ " صحابہ نے کہا: ہاں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فر دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ نے مالک کی مانند روایت کیا ۔

اس حدیث سے قبل باب کی بابت اختلاف ہے۔بعض نسخوں میں باب فی التمر بالتمر (کھجور کو کھجور کے بدلے بیچنا۔) ہے۔تاہم اس بات میں بھی التمر سے مراد کھجور ہی کا پھل ہے۔اس لئے اختلاف نسخ کے باوجودبات ایک ہی رہتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت