فهرس الكتاب

الصفحة 3042 من 5274

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل

باب: مجوس( آتش پرستوں )سے جزیہ لینے کا بیان

3042 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ أَهْلَ فَارِسَ لَمَّا مَاتَ نَبِيُّهُمْ كَتَبَ لَهُمْ إِبْلِيسُ الْمَجُوسِيَّةَ

سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جب اہل فارس کا نبی فوت ہو گیا تو ابلیس نے انہیں مجوسیت ( آتش پرستی ) پر لگا دیا ۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول دلیل ہے کہ یہ لوگ اصل میں ایک نبی کی امت تھے بعد میں شیطان نے انہیں گمراہ کیا۔جب انہوں نے اپنے دین کو بالکل ہی مسخ کردیا۔تو ان سے اہل کتاب ہونے کا لقب بھی اٹھا لیا گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت