3791 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ غُلَامًا حَزَوَّرًا فَصِدْتُ أَرْنَبًا فَشَوَيْتُهَا فَبَعَثَ مَعِي أَبُو طَلْحَةَ بِعَجُزِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَبِلَهَا
سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک نوخیز مضبوط لڑکا تھا ۔ میں نے ایک خرگوش شکار کیا ' پھر میں نے اسے بھون لیا ۔ تو سیدنا ابوطلحہ ؓ نے مجھے اس کا پچھلا دھڑ دے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بھیجا ۔ میں اسے آپ کے پاس لے آیا تو آپ نے اسے قبول فر لیا ۔
فائدہ۔رسول اللہ ﷺ کااس ہدیے کو قبول فرمالینا اس کے حلال ہونے کی دلیل ہے۔