1400 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سُورَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً تَشْفَعُ لِصَاحِبِهَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ
سیدنا ابوہریرہ ؓ ، نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " قرآن کریم کی ایک سورت تیس آیتوں والی ، اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارش کرے گی ، حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا ۔ " ( مراد ہے ) « تبارك الذي بيده الملك » ۔
اس حدیث میں سورہ ملک کو بطور ورد وظیفہ اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔نیزیہ بھی ہے کہ بسم اللہ سورت کی آیات کا جز نہیں ہے۔